رینجرز کا سیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیو آپریشن جاری، فری میڈیکل کیمپس بھی قائم

رینجرز کا سیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیو آپریشن جاری، فری میڈیکل کیمپس بھی قائم
کیپشن: رینجرز کا سیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیو آپریشن جاری، فری میڈیکل کیمپس بھی قائم

ویب ڈیسک: پاکستان رینجرز (پنجاب) کا سیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیو آپریشن جاری، فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے۔

سلیمانکی میں سیلاب میں پھنسے 55 افراد اور 150 مویشیوں پاکستان رینجرز پنجاب نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔

فری میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سلیمانکی میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ سے خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد مستفید ہوئے۔

پاکستان رینجرز پنجاب سیلابی صورتحال کے حوالے سے مسلسل دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو عوام کی جانب سے سراہا گیا ہے۔