پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کو سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرنے کی ہدایت کردی

پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کو سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرنے کی ہدایت کردی
کیپشن: پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کو سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرنے کی ہدایت کردی

ویب ڈیسک: بھارت کی آبی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کو سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرنے کی ڈیوٹی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر فیصل آباد کے معاملات دیکھیں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمن کو لاہور اور شیخوپورہ کے اضلاع الاٹ کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو ننکانہ صاحب اور قصور، صوبائی وزیر انڈسٹریل چودھری شافع حسین کو گجرات۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ کو بہاولپور ڈویژن، صوبائی وزیر ماینز منرل شیر علی گورچانی کو ڈی جی خان۔ سید عاشق حسین کرمانی صوبائی وزیر زراعت کو ساہیوال میں سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیشں سنگھ اروڑہ کو گوجرنوالہ، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک کو سرگودھا اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ملتان اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد کے اضلاع سونپے گئے ہیں۔

تمام وزرا اپنے اپنے اضلاع میں سیلاب کے حوالے سے سرگرمیاں کی نگرانی کریں گے۔