شاہدرہ کے اطراف سے لوگوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، مریم اورنگزیب

شاہدرہ کے اطراف سے لوگوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، مریم اورنگزیب
کیپشن: شاہدرہ کے اطراف سے لوگوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پہلے دن سے ادارے متحرک ہیں۔ دو لاکھ کیوسک سیلابی ریلا اس وقت دریائے راوی سے گزر رہا ہے۔

سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور علیم خان کی شاہدرہ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو۔ سینیر صوبائی وزیر نے کہا کہ شاہدرہ کے اطراف سے لوگوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، سوا 2 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پونے 2 لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ دوردراز کے علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے۔ مثبت رپورٹنگ پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چناب ، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال ہے۔ علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ بارہ اموات سیلابی صورتحال میں ہوئی ہیں۔ دودراز کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں جو ادارے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نارووال کا دورہ کیا ہے۔ آٹھ ماہ قبل نالوں کی صفائی کا آپریشن کیا گیا۔ نالوں کی بروقت صفائی سے حالات کنٹرول میں ہیں۔ سیلاب میں اموات شہریوں کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے ہوئی۔ سیلابی پانی کے ساتھ سیلفی لینے سے گریز کریں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں غیر متوقع سیلاب ہے۔ دریائے راوی کی صورتحال پہلے کبھی ایسی نہیں دیکھی۔ سیلاب متاثرین کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ موقع ہے کہ پوری قوم اکٹھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فعال کردار ادا کررہی ہے۔ جہاں سڑکوں کا نقصان ہوا، انہیں ٹھیک کریں گے۔