ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی۔الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نےعدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا۔الیکشن کمیشن کل تک سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال کر دے گا۔الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم عدالتی فیصلے سے متعلق تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے سامنے رکھے گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن پارلیمانی جماعتوں کے لئے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔مخصوص نشستیں بحال ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کو دوتہائی اکثریت دوبارہ حاصل ہو جائے گی۔عدالتی فیصلے کے بعد اب سینیٹ کی زیر التوا سیٹوں پر بھی انتخابات جلد کرائے جائیں گے۔