تربت سےکوئٹہ جانےوالی مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق

تربت سےکوئٹہ جانےوالی مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق
کیپشن: تربت سےکوئٹہ جانےوالی مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔ 

Watch Live Public News