کےپی حکومت کا9 مئی واقعات کی تحقیقات پر پھر جوڈیشل کمیشن بنانےپرغور

کےپی حکومت کا9 مئی واقعات کی تحقیقات پر پھر جوڈیشل کمیشن بنانےپرغور
کیپشن: کےپی حکومت کا9 مئی واقعات کی تحقیقات پر پھر جوڈیشل کمیشن بنانےپرغور

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا حکومت نے9 مئی واقعات کی تحقیقات پر ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یاددہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں،کمیشن کسی ریٹائرڈ جج پر مشتمل ہوگا۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے دوبارہ اس معاملے کو اٹھانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس سے قبل محکمہ داخلہ کے ذریعے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی، دوسری بار ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ذریعے درخواست دائر کی، تاحال ان دونوں کا جواب نہیں ملا ہے۔ 

Watch Live Public News