ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نومود کو فروخت کرنے کا واقعہ، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنومولود کوبازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جس کلینک یااسپتال میں نومولود کی ولادت ہوئی اسے بھی سیل کردیا گیا، مقدمے میں نامزد ڈاکٹر زہرا اوراخراجات ادا کرنے کے لئے نومولود کو لے جانے والی شمع بلوچ نامی خاتون گرفتاری کے چھاپے مارے گئے لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔
نجی اسپتال کے اخراجات ادا کرنے والی خاتون شمع بلوچ اسپتال کی ہی ملازمہ نکلی، ڈاکٹرزہرا اورشمع بلوچ نامی خاتون نے نومود لود کوپنجاب میں فروخت کردیا تھا ۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے نومولود کو بازیاب کرکے اسے والدین کے حوالے کردیا ۔