3 ماہ میں سب سے پہلے 50 کلو وزن کم کریں اور 'پورش پینامیرا' کار جیتیں

3 ماہ میں سب سے پہلے 50 کلو وزن کم کریں اور 'پورش پینامیرا' کار جیتیں

(ویب ڈیسک )ایک چینی جم نے حال ہی میں اپنے متنازعہ آفر کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔3 ماہ میں سب سے پہلے 100 پاؤنڈ (تقریباً 50 کلوگرام) وزن کم کرنے والے شخص کو انعام میں ایک استعمال شدہ پورش پینامیرا (Porsche Panamera) اسپورٹس کار دی جائے گی۔

اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں جم جانے کے لیے کسی اضافی ترغیب کی ضرورت ہوتی ہے، تو شاید 2020 ماڈل ' پورش پینامیرا' جیتنے کا موقع آپ کو صوفے سے اٹھنے پر مجبور کر دے۔

 چین کے صوبہ شینڈونگ کے شہر بنژو (Binzhou) میں واقع ایک جم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مالک کی   پورش پینامیرا کار اس شخص کو انعام میں دے گا جو3 ماہ میں سب سے پہلے 100 پاؤنڈ وزن کم کرے گا۔

شرکت کرنے کے خواہش مند افراد کو 10,000 یوان (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) فیس ادا کرنی ہوگی اور وزن کم کرنے کے عمل کے آغاز سے پہلے اپنا وزن ناپوانا ہوگا۔ یہ لازمی فیس 3 ماہ کی سخت ٹریننگ، رہائش، اور کھانے پینے کے اخراجات کو بھی کور کرتی ہے، یعنی اگر آپ جیت نہیں پاتے تو بھی کچھ فائدہ ضرور ہوگا۔

جم کے ایک فٹنس کوچ وانگ (Wang) نے مقامی میڈیا کو بتایایہ چیلنج دراصل جاری ہے، اور جب 30 افراد رجسٹر ہو جائیں گے تو رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔ اس وقت تک 7 یا 8 افراد پہلے ہی سائن اپ کر چکے ہیں۔

via GIPHY

اگرچہ اس آفر نے بہت سے لوگوں کو وزن کم کرنے اور ایک لگژری اسپورٹس کار جیتنے کے موقع پر پرجوش کر دیا، مگر ماہرین نے اس چیلنج کے منتظمین کو لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک میڈیکل ماہر نے لکھا کہ روزانہ 0.5 کلو وزن کم کرنا بہت تیز رفتار ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ موٹے نہیں ہیں، تو اس رفتار سے وزن کم کرنے سے چربی کے بجائے پٹھے کم ہوں گے، جس سے ہارمونی توازن بگڑ سکتا ہے، بال جھڑ سکتے ہیں، اور خواتین میں حیض کی بے قاعدگی یا بندش ہو سکتی ہے۔ محفوظ رفتار ہفتے میں تقریباً 0.5 کلو وزن کم کرنا ہے۔

شانشی صوبے کے پیپلزاسپتال میں معدے کے ماہر  ڈاکٹر فو یان سونگ (Dr. Fu Yansong) نے کہا کہ اس قدر تیزی سے وزن کم کرنا جسم کے اعضا پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور زندگی کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ سائنسی طریقے سے وزن کم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جسم، دماغ، چربی، پٹھے اور اعضا سب نئی توانائی کے توازن کے مطابق بتدریج ایڈجسٹ ہوں۔

Watch Live Public News