خواتین نے جنسی ہراسانی اور ہنی ٹریپ کا نشانہ بنایا، شیر افضل مروت کا انکشاف

خواتین نے جنسی ہراسانی اور ہنی ٹریپ کا نشانہ بنایا، شیر افضل مروت کا انکشاف
کیپشن: خواتین نے جنسی ہراسانی اور ہنی ٹریپ کا نشانہ بنایا، شیر افضل مروت کا انکشاف

ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انہیں متعدد بار خواتین کی جانب سے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک بیان میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ انہیں بار بار پھول بھیجے گئے، ویڈیو کالز کی گئیں اور اکیلے ملاقات کی دعوت دی گئی۔ ان کے مطابق ایک خاتون لندن سے اسلام آباد آئی جو شادی شدہ اور 3 بچوں کی ماں ہے۔ وہ اُن کے دفتر پہنچی اور اس سے اکیلے ملنے کی ضد کی۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ خاتون پہلے سے نصب کیمرہ لے کر آئیں اور ان کے پاس شراب بھی تھی۔ صورتحال سنگین ہوئی تو مجھے سکیورٹی کو بلانا پڑا۔

جب میزبان نے شیر افضل مروت سے پوچھا کہ جن خواتین نے آپ کو ہراساں کیا ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے؟ انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ کسی کے چہرے پر یہ نہیں لکھا کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید بتایا کہ اُن کو بھی " ہنی ٹریپ" کا نشانہ بنایا گیا اس دوران ان کے دفتر، گھر اور ہوٹل کے کمروں سے خفیہ کیمرے برآمد کیے گئے۔

Watch Live Public News