ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ 

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ 

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں مسلسل کئی روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  میں 9602 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 112 ڈالر بڑھ کر 4427 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 185 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 44 روپے کی ہوگئی۔

Watch Live Public News