گجرات: 16سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد جاں بحق

گجرات: 16سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد جاں بحق
گجرات: ( پبلک نیوز) 16 سالہ حواء کی بیٹی کیساتھ 3 افراد کی اجتماعی زیادتی، لڑکی جان بحق۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا فوری ایکشن۔ مرکزی ملزم گرفتار۔ لڑکی کی والدہ نے کہا کہ لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد نشہ وار چیز پلا کر گینگ ریپ کیا جاتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان مہوش کی حالت غیر ہونے پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر میں مہوش کی والدہ فوزیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لڑکی کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات میں اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کا مرکزی ملزم سلیمان عرف سنی گرفتارکرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔