ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے منتظر مداحوں کے لئےخوشخبری

 ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے منتظر مداحوں کے لئےخوشخبری

ویب ڈیسک: کرائم سے بھرپور ویب سیریزمرزاپور‘ کی فلم کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق مداحوں کے پُرجوش مطالبے پر ویب سیریز مرزاپور کے بنانے والوں نے اسے فلم کی شکل دینے کا فیصلہ کیا اور اب اس حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ویب سیریز کو ’ مرزاپور: دی فلم‘ کے نام سے ریلیز کیا جائے گا جس کی شوٹنگ اگلے ہفتے ممبئی کے فلم سٹی میں شروع ہونے والی ہے۔

پروڈکشن سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ ’قالین بھیا‘ کا قابل ذکر کردار نبھانے والے پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی عرف ’کمپاؤنڈر‘ شوٹنگ شیڈول کا آغاز کریں گے۔

ستمبر کے آخر تک علی فضل اور شویتا ترپاٹھی شرما کے شوٹنگ میں شامل ہونے کی امید ہے۔

’ڈائریکٹر گرمیت سنگھ شروع میں ابھیشیک کے سینز پر توجہ مرکوز کریں گے۔ پنکج ترپاٹھی کے بہت سے سیکونسز بھی شوٹ کیے جائیں گے۔ ممبئی کے حصے کو سمیٹنے کے بعد پروڈکشن اکتوبر میں اتر پردیش میں منتقل ہو جائے گی کیونکہ ویب سیریز کی اصل جڑیں اسی ریاست سے ملتی ہیں۔‘

اتر پردیش کا شیڈول دسمبر تک بڑھنے کی امید ہے جبکہ تخلیق کار پونیت کرشنا اور ہدایت کار اس منصوبے کو سال کے آخر تک مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News