ویڈیو: ایک شخص اور شیر اچانک آمنے سامنے، دونوں ڈر کر بھاگ گئے

ویڈیو: ایک شخص اور شیر اچانک آمنے سامنے، دونوں ڈر کر بھاگ گئے

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آنے والا غیر متوقع واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور شیر آمنے سامنے آتے ہیں اور پھر دونوں خوفزدہ ہو کر مخالف سمتوں میں بھاگ نکلتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر  شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹا پور گاؤں میں آدھار سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ کے قریب رات تقریباً 10 بجے ایک شخص فیکٹری سے باہر نکل رہا ہے، جبکہ دوسری سمت سے ایک شیر آرہا ہوتا ہے۔ موڑ مڑتے ہی دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے اور وہ گھبرا کر مخالف سمتوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’جوناگڑھ کی سیمنٹ فیکٹری کا ایک ملازم اور آزاد گھومتا ہوا شیر آمنے سامنے آئے، دونوں گھبرا گئے، آپ نے ایک نایاب ’ریورس چیس‘ دیکھ لی۔‘

یہ ویڈیو نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے بلکہ انہیں محظوظ بھی کر رہی ہے، ساتھ ہی اس نے گجرات کے جنگلاتی علاقوں میں انسان اور جنگلی جانوروں کے بڑھتے رابطوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

ویڈیو کے منظرعام پر آتے ہی دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس شکریہ ادا کیا کہ شیر نے اس شخص پر حملہ نہیں کردیا۔

Watch Live Public News