زمیندار کی بربریت،کھیت میں داخل ہونےپر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں

زمیندار کی بربریت،کھیت میں داخل ہونےپر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں
کیپشن: زمیندار کی بربریت،کھیت میں داخل ہونےپر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علاقے تحصیل دیر بالا کے گاؤں نہاگ درہ حافظ آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی زمیندار نے اپنی زمین میں داخل ہونے پر تین بے زبان بکریوں پر ظلم کی انتہا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہےکہ بکریاں غلطی سے بنجر کھیت میں داخل ہو گئی تھیں جہاں کوئی فصل موجود نہیں تھی لیکن اس کے باوجود زمیندار نے بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی واڑی پولیس نے فوری نوٹس لیا اور زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بکریوں کو علاج کے لیے ویٹرنری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جانوروں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے،واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

واقعے کی خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سفاک رویے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص بے زبان جانوروں پر ایسا ظلم نہ کر سکے۔

Watch Live Public News