(ویب ڈیسک ) تین نئے وفاقی کابینہ اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے وزراء سے حلف قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے لیا۔تین نئے اراکین کی شمولیت کے بعد کابینہ کی کل تعداد 54 ہو گئی۔
کابینہ ڈویژن نے تین نئے کابینہ اراکین کو قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سید عمران شاہ وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ہوں گے۔ چوہدری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات ہوں گے جبکہ ڈاکٹر شزرہ منصب علی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ہوں گی۔