(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے مطابق پرانے سولر صارفین پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔
نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے موجودہ معاہدے اپنی مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے، پرانے صارفین کو معاہدے کے مطابق ہی بل کیا جائے گا۔
نیپرا نے سولر صارفین کے تحفظ کی یقین دہانی کرا دی۔ نیپرا کے مطابق نئے نیٹ میٹرنگ قوانین صرف نئے صارفین پر لاگو ہوں گے،سولر نیٹ میٹرنگ کے پرانے ریٹس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپرا کی مجوزہ ترمیم 9 فروری 2026 سے مؤثر سمجھی جائے گی۔