کوہاٹ: فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

کوہاٹ: فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: کوہاٹ: فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقہ ریگی شینو خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ زخمی اور مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپریشن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اے ڈی سی جنرل حامد اقبال، سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ محمد عارف خٹک، ایس پی سٹی کمال شاہ، ڈی ایس پی سٹی حفیظ الرحمن، ایس ایچ او سٹی فیاض خان اور ایمرجنسی آفیسر آپریشن حضرت نواب خان شامل تھے۔

Watch Live Public News