لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے یورپ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف لندن سے یورپ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر پاکستان معظم علی نے انہیں رخصت کیا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا تھا۔اس حوالے سے شریف فیملی نے تصدیق کردی تھی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی کہا تھا کہ سفارتی پاسپورٹ میرے پاس کئی دن سے موجود ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے تقریباً 3 سال سے لندن میں مقیم تھے۔