کراچی: پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے 14 سالہ لڑکے کی موت، تشدد کے نشانات

کراچی: پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے 14 سالہ لڑکے کی موت، تشدد کے نشانات

ویب ڈیسک:ایس آئی یو پولیس کی حراست میں عرفان نامی نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ،  عرفان بدھ کو ہی پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا تھا ۔

پولیس ذرائع کےانکشاف کے مطابق پوسٹ مارٹم کے وقت عرفان کی لاش 36 گھنٹے سے زائد پرانی تھی ، عرفان کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا جبکہ شام 7 بجے اس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایم ایل او نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار ، اہلکار لاش واپس لے گئے ، جمعرات کو پولیس اہلکاروں نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش کی تھی ۔

جمعہ کی صبح کراچی مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم مکمل کیا، عرفان کے جسم پر تشدد کے 7 بڑے نشانات پائے گئے ۔

عرفان کے سر پر چوٹ کے نشان تھے جبکہ چہرے اور کمر پر بھی تشدد کیا گیا،عرفان کے جسم کے نازک حصے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، عرفان کی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ کے بعد ہوسکے گا۔ 


 

Watch Live Public News