ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد(پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل انہوں نے کہا ہے کہ نااہل لیگ میاں مفرور کو عدالت کے سامنے پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ نااہل لیگ ماضی میں جھانکے تو شاید سپریم کورٹ کا نام لینا بھی ان کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔ سپریم کورٹ پر چڑھائی کرنے والوں نے ہمیشہ قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا۔ لیڈر بیٹوں سمدھی سمیت اشتہاری مجرم اور درباری قانون کا بھاشن پڑھا رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ ججز کو بلیک میل کرنے اور فون پر فیصلے کروانے والوں میں رَتی برابر شرم نہیں۔ ری الیکشن کے بعد بھی آپ نے مگرمچھ کےآنسو بہا کر دھاندلی کا رونا رونا ہے۔ درباری ہوکر شفافیت کا حامی ہونا، دو متضاد چیزیں ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔