بجٹ 2025-26:نقد پیٹرول ڈلوانےپر کتنےروپے اضافی دیناہوں گے؟

بجٹ 2025-26:نقد پیٹرول ڈلوانےپر کتنےروپے اضافی دیناہوں گے؟
کیپشن: بجٹ 2025-26:نقد پیٹرول ڈلوانےپر کتنےروپے اضافی دیناہوں گے؟

ویب  ڈیسک: وفاقی حکومت کے نئے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں ڈیجیٹل ادائیگی پر کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے لیکن نقد ادائیگی پر 2 روپے فی لیٹر اضافی دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کی نئی شرح 2.5 فیصد مقرر کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساتھ ہی پیٹرولیم لیوی 78 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کیے جانے کا امکان ہے، جس سے حکومت 1300 ارب روپے کی آمدن حاصل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

پیٹرول کی خریداری کے طریقۂ کار میں بھی فرق رکھا گیا ہے، بجٹ سفارشات کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی پر کسی قسم کا اضافی چارج نہیں ہوگا، تاہم نقد ادائیگی کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 2 روپے اضافی دینا ہوں گے، جس کا مقصد الیکٹرانک ادائیگی کو فروغ دینا ہے۔

یہ اقدامات ٹیکس نیٹ میں وسعت اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم عوامی سطح پر ان تجاویز پر شدید ردعمل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔