10 مرلہ تک کے گھروں، 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان

10 مرلہ تک کے گھروں، 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک ) 10مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارپوریٹ سیکٹر کیلئے نئے بجٹ میں ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ20 کروڑ سے 50 کروڑ آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

  جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی۔ ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کر دیا گیا۔ دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا جبکہ تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کر دیا گیا۔

کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردیا ۔گزشتہ بجٹ میں 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔

دس مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت  نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹاپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دی۔