سولر پینل کی درآمد پر 18فیصدسیلز ٹیکس عائد

سولر پینل کی درآمد پر 18فیصدسیلز ٹیکس عائد
کیپشن: سولر پینل کی درآمد پر 18فیصدسیلز ٹیکس عائد

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بجلی کی کھپت میں کمی کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نئے بجٹ میں سولرپینل کی درآمد پر 18 فیصدسیلز ٹیکس عائد کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سولر پینلز پر ٹیکس عائد کر نے کا فیصلہ مقامی صنعت کے فروغ کے لیے کیا گیا۔

رواں مالی سال کے دوران نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی پیداوار 28 سو میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں سولر پینلز سے بجلی پیدا کرنے کا رحجان بڑھا ہے۔سولر پینلز پر انحصار سے گرڈ سے بجلی کے استعمال میں بڑی کمی آئی ہے۔