آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے

آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
کیپشن: آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طےکرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.5- فیصد رکھنے کا تخمینہ ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.1 ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے ۔آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 28 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے درآمدات کا ہدف 65 ارب 21 کروڑ ڈالر مقرر ہے۔

بجٹ دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 55 کروڑ ڈالر مقرر ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا ہدف 14 ارب ڈالر مختص ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 39.43 ارب ڈالر مقرر  ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے اشیا اور خدمات کی برآمدات کا ہدف 44 اعشاریہ نو ارب ڈالر جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے اشیا اور خدمات کی درآمدات کا ہدفت 79 اعشاریہ 2 ارب ڈالر مقرر ہے۔
آئندہ مالی سال تجارتی خسارہ 29.92 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔