بجٹ 2025-26:  پیٹرولیم مصنوعات پر 2.5  روپے فی لٹر کاربن لیوی  عائد کرنے کا اعلان

بجٹ 2025-26:  پیٹرولیم مصنوعات پر 2.5  روپے فی لٹر کاربن لیوی  عائد کرنے کا اعلان

 (ویب ڈیسک )   پیٹرولیم مصنوعات پر 2.5  روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کی جائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیلوز کے زیادہ استعمال کی حوصلہ شکنی ، موسمیاتی تبدیلی اور گرین انرجی پروگرام کیلئے مالی وسائل مہیا کرنے کیلئے   مالی سال 2025-26  کیلئے پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5  روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو مالی سال 2026-27 میں بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کردی جائے گی۔اس کے علاوہ فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی بھی وفاقی حکومت کی  جانب سے اعلان کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔

  کاربن لیوی کو مالی سال 2026-27 میں بڑھا کر 5 روپے لیٹر کردی جائے گا۔