وفاقی حکومت کا بھاری پینشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت کا بھاری پینشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: وفاقی حکومت کا بھاری پینشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ/ 2025,26قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔جس میں وفاقی حکومت نے بھاری پینشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سالانہ ایک کروڑ سے زائد تک پینشن وصول کرنے والوں پر 5 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ پینشن پر عائد ٹیکس کیلئے عمر کی حد کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ 

70 سال سے کم عمر پینشرز کی ایک کروڑ سے زائد آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔کم اور درمیانی پینشن حاصل کرنے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔