بجٹ2025-26: نوازشریف سمیت اہم شخصیات اجلاس سے غیرحاضر

بجٹ2025-26: نوازشریف سمیت اہم شخصیات اجلاس سے غیرحاضر
کیپشن: بجٹ2025-26: نوازشریف سمیت اہم شخصیات اجلاس سے غیرحاضر

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ پیش کیا جارہا ہے تاہم اس اہم موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت کئی اہم شخصیات ایوان سے غیرحاضر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کیجانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف  ایوان سےغیر حاضر رہے۔ 

اسی طرح بجٹ اجلاس سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی غیر حاضر رہے۔ اس کے علاوہ  بجٹ اجلاس سے مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی بھی غیر حاضر رہے۔