گریڈ1تا22وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد،پنشن میں 7 فیصد اضافہ

گریڈ1تا22وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد،پنشن میں 7 فیصد اضافہ
کیپشن: گرید1تا22وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد،پنشن میں 7 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ 2025-26 وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ جس میں گریڈ 1تا22 کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنشن میں 7فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔یہ اخراجات مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ گریڈ ایک سے 22 تک کےوفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پینشن میں سات فیصد اضافہ کیا جائے گا۔اہل ملازمین کو 30 فیصد کی شرح سے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔معذور ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کیا جائے گا ۔