بجٹ 2025-26  میں گاڑیاں بھی مہنگی ہوگئیں

بجٹ 2025-26  میں گاڑیاں بھی مہنگی ہوگئیں

(ویب ڈیسک )  پٹرول و ڈیزل کیساتھ ہائبرڈ گاڑیوں پر یکساں ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا کہ  پٹرول یا ڈیزل استعمال کرنے والی اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانے کے لیے  18 فیصد ٹیکس سے کم شرح والی گاڑیوں پر بھی 18 فیصد عمومی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے ۔ اس اصلاحی اقدام سے تضادات کا خاتمہ ہوگا اور ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے گا۔