آن لائن چیزیں منگوانے پر کتنا ٹیکس  لگے گا؟

آن لائن چیزیں منگوانے پر کتنا ٹیکس  لگے گا؟

(ویب ڈیسک ) بجٹ 26-2025 میں آن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے قومی اسمبلی میں بجٹ  تقریر کرتے ہوئے کہا کہ   آن لائن کاروبار اورڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز (Digital Market Places) کی تیزی سے ترقی نے ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنے والے روایتی کاروباروں کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  معیاری مسابقتی فضا پیدا کرنے اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ای کامرس پلیٹ فارمز(  E-Commerce Platforms) کی طرف سے ترسیل کرنے والے کورئیر اور لاجسٹکس( Logistics) خدمات فراہم کرنے والے ادارے 18 فیصد کی شرح  سے ان ای کامرس پلیٹ فارمز( E-Commerce Platforms) سے سیلز ٹیکس وصول کر کے جمع کرائیں گے۔