ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیشی کے دوران ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا بھی دیکھنے میں آیا۔
وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ بجٹ ایک تاریخی موقع پر پیش کیا جا رہا ہے، حالیہ پاک-بھارت جنگ میں قوم نے غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ کیا، اور اس کامیابی پر سیاسی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے مطابق اس جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔
معاشی اشاریے اور اہداف
وزیر خزانہ کے مطابق اقتصادی ترقی کی متوقع شرح: 4.2 فیصد
افراط زر کی اوسط: 7.5 فیصد
بجٹ خسارہ: جی ڈی پی کا 3.9 فیصد
پرائمری سرپلس: جی ڈی پی کا 2.4 فیصد
وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کی محصولات کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دفاعی اخراجات کے لیے 2550 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری:
تنخواہوں میں 10 فیصد
پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
انکم ٹیکس میں ریلیف
ملازمین کو ٹیکس میں بھی بڑی رعایت دی گئی:
سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد
22 لاکھ روپے آمدن پر کم سے کم ٹیکس 11 فیصد تجویز (پہلے 15 فیصد)
22 سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25 سے کم ہو کر 23 فیصد کرنے کی تجویز
پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑی مراعات
بجٹ میں ریئل اسٹیٹ اور پراپرٹی سے متعلق کئی ریلیف تجویز کیے گئے:
جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد
دیگر ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد
پلاٹس اور مکانات کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 7 فیصد سے کم کرنے کی تجویز
اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد
بجٹ کے اہم خدوخال درج ذیل ہیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
پنشنرز کی پنشن میں اضافہ
ٹیکس ریٹرن کو آسان بنانے کا اعلان
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا اعلان
ٹیرف ریفارمز پیکج متعارف کروانے کا اعلان
4سال میں کسٹم ڈیوٹی کا خاتمہ
کسٹم ڈیوٹی کے 4سلیبز بنادیے گئے، زیادہ سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد مقرر
1 سے 16 گریڈ کے سیکریٹریٹ ملازمین کو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ
10 مرلہ تک کے گھروں، 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات پر 2.5 روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان
بینک سے رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح ایک فیصد کر دی گئی
سولرپینلزپر انکم ٹیکس عائد
بینک سے رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 1 فیصد کردی گئی
پیٹرولیم مصنوعات پر 2.5 روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان
10 مرلہ تک کے گھروں، 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان
ٹیکس ریٹرن کو آسان کرنے کا اعلان