بجٹ 2025-26:چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز

بجٹ 2025-26:چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز
کیپشن: بجٹ 2025-26:چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چپس، نوڈلز، کولڈ ڈرنکس، آئس کریم، بسکٹس اور فروزن فوڈز سمیت کئی اشیاء پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ ساسز اور دیگر پراسیسڈ اشیاء کو بھی اس دائرے میں شامل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت ای کامرس پلیٹ فارمز پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، تاکہ ڈیجیٹل معیشت کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ موجودہ مالی سال کے اختتام کے ساتھ ہی حکومت آج قومی اسمبلی میں آئندہ بجٹ پیش کرے گی، جس کا تخمینہ تقریباً 18 ہزار ارب روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات متوقع ہیں۔