ٹیکس ریٹرن کو آسان کرنے کا اعلان

ٹیکس ریٹرن کو آسان کرنے کا اعلان
کیپشن: ٹیکس ریٹرن کو آسان کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرخزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن کو آسان کرنے کااعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباری افراد کی آسانی کیلئے ٹیکس ریٹرن کو آسان بنایا جارہا ہے۔

اب صرف 7 بنیادی سوالات کے جوابات دیکر ریٹرن جمع کروائی جاسکے گی۔ یہ فیصلہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کیا گیا ہے۔