بجٹ 2025-26:شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پینشن کی مدت 10 سال تک محدود

بجٹ 2025-26:شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پینشن کی مدت 10 سال تک محدود

(ویب ڈیسک ) بجٹ 2025-26 میں شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پینشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   پینشن، ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق ہے۔ پچھلی کچھ دہائیوں میں پنشن سکیم میں ایگزیکٹو آڈرز کے ذریعے تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ  پنشن سکیم کو درست کرنے اور سرکاری خزانے پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومت نے پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں جیسے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی  ہے۔

  1. پنشن اضافہ Consumer Price Index (CPI) سے منسلک
  2. شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پیشن کی مدت 10 سال تک محدود
  3. ایک سے زائد پنشنز کا خاتمہ
  4. ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب