آئندہ مالی سال  کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

آئندہ مالی سال  کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

(ویب ڈیسک ) آئندہ مالی سال دفاع کے لیے 2550ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔رواں سال دفاع کے لیے 2122ارب روپے مختص کیے گئے۔ رواں سال دفاع پر اخراجات 2181ارب تک پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بری فوج کے لیے آئندہ سال 1165ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رواں سال بری فوج کے لیے 1ہزار9ارب روپے مختص کیے گئے ۔رواں سال بری فوج کے اخراجات کا نظر ثانی اخراجات کا تخمیہ ایک ہزار 58ارب روپے لگایا گیا۔

پاک فضائیہ کے لیے آئندہ مالی سال پانچ سو 20ارب 74کروڑمختص کرنے کی تجویز ہے ۔رواں مالی سال پاک فضائیہ کے لیے 451ارب روپے مختص کیے گئے۔

پاک بحریہ کے لیے آئندہ مالی سال 265ارب 97کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔رواں مالی سال پاک بحریہ کے لیے 230ارب روپے مختص کیے گئے۔ رواں مالی سال بحریہ کے نظر ثانی شدہ اخراجات 238ارب روپے سے بڑھ جائیں گے۔