بجٹ 2025-26: پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز میں کمی پر غور

بجٹ 2025-26: پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز میں کمی پر غور
کیپشن: بجٹ 2025-26: پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز میں کمی پر غور

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیوں کی درآمد سستی کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی تجویز پیش کی ہے کہ پرانی گاڑیوں پر عائد ٹیکسز میں نرمی کی جائے۔

گاڑیوں کی درآمد کے نئے مجوزہ اقدامات:

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز ہے۔
ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی (ACD) کو مرحلہ وار ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔
ریگولیٹری ڈیوٹیز (RDs) میں کمی کی سفارش بھی شامل ہے۔
ٹیرف میں سالانہ 10 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے تاکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ممکن ہو سکے۔

آٹو سیکٹر میں ریفارمز:

مزید تفصیلات کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز زیرِ غور ہے۔
نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی کام جاری ہے تاکہ گاڑیوں کی درآمد کا عمل آسان بنایا جا سکے۔
حکومت کی کوشش ہے کہ 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف کو 6 فیصد سے کم کر دیا جائے۔

مالی دباؤ اور نئے ٹیکسز:

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس بھی متوقع ہیں۔