وفاقی بجٹ کا تخلیص میزانیہ پبلک نیوز نے حاصل کر لیا

وفاقی بجٹ کا تخلیص میزانیہ پبلک نیوز نے حاصل کر لیا
کیپشن: وفاقی بجٹ کا تخلیص میزانیہ پبلک نیوز نے حاصل کر لیا

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کا تخلیص میزانیہ اے پبلک نیوز نے حاصل کر لیا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 2025,26 کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 573 ارب مقرر ہے۔ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے۔نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے مقرر ہے۔حکومت کی مجموعی آمدن کیلئے 19 ہزار 278 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے دئیے جائیں گے۔قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 2025,26 کیلئے دفاع کا بجٹ 2550 ارب روپے مختص ہے۔ گرانٹس اور سبسڈی کی مد میں 1 ہزار 928 روپے کا بجٹ مختص ہے۔ پینشن کی مد میں آئندہ مالی سال کیلئے 1055 ارب روپے مختص ہیں۔سول حکومت کے اخراجات کیلئے آئندہ مالی سال 971 ارب روپے کا بجٹ مختص ہے۔ہنگامی حالات کیلئے آئندہ مالی سال 389 ارب کا بجٹ مختص ہے۔ پی ایس ڈی پی کی مد میں آئندہ مالی سال کیلئے 1 ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا بجٹ خسارہ 6 ہزار 105 ارب روپے ہوگا۔