1 سے 16 گریڈ کے سیکریٹریٹ ملازمین کو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ

1 سے 16 گریڈ کے سیکریٹریٹ ملازمین کو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے   سیکریٹریٹ ملازمین کے لئے مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے۔ 1 سے16 گریڈ کے سیکریٹریٹ ملازمین کے لئے مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے پنشن میں ساڑھے 7 فیصد اضافے کی منظوری بھی  دے دی ہے۔

فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیے گئے ہیں۔

فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد  6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرینگے، 12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور اور 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے۔

اسی طرح 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 1 لاکھ 16 ہزار اور 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 3 لاکھ 46 ہزار اور 30 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرینگے،جبکہ  41 لاکھ سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار فکس ٹیکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔