غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ 

غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف سخت سزاؤں کو مزید بڑھایا جائے گا۔بینک اکاؤنٹس منجمد، جائیداد کی منتقلی پر پابندی، کاروبار کو سیل اور سامان ضبط کرنے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

سیلز ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے سخت اقدامات متعارف کرانے کا  اعلان بھی کیا گیا ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے تحت انفورسمنٹ کے اختیارات مخصوص صوبائی افسران کو تفویض کئے جارہے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کا موثر احتساب کیا جائے گا،  ہم ایک ایسا مضبوط اور ڈیجیٹل ٹیکس کا نظام متعارف کروا رہے ہیں جو ٹیکس چوری کا راستہ روکے۔