ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26 کو مسترد کردیا۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے مطابق موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا۔پارلیمانی پارٹی نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کے رویے کی مذمت کی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی جانبدار بن چکے ہیں۔سردار ایاز صادق پارٹی کے نمائندے نہ بنیں اسپیکر بنیں۔غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں۔
پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ سیشن میں ہر موقع پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی پر جعلی مقدمات اور سیاسی انتقام کی شدید الفاظ پر مذمت کرتے ہیں۔قائدین کی رہائی کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ارکان کی تقاریر براہ راست دکھانے کا معاملہ اٹھائیں۔ پی ٹی آئی ارکان کی تقاریر کی نشریات پر ایوان میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی تقاریر نشر نہ کرنے پر تحریک استحقاق اور اسپیکر کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔قومی نشریاتی ادارے اگر تقریر نہیں نشر کرتے تو احتجاج کیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹی میں پی پی 52 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی مذمت کی گئی۔