پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا  گیا

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا  گیا

(ویب ڈیسک )   پی ٹی اے نےپاکستان مخالف پراپیگنڈا پھیلانے پر 16 بھارتی یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے)  نے  31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بلاک کر دئیے۔ 

پی ٹی اےکا کہنا ہے کہ اقدامات پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ۔بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے۔ بھارت کا  مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔