بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب

بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب
کیپشن: بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب

ویب ڈیسک: افواجِ پاکستان کی مؤثر اور کامیاب کارروائیوں سے دنیا کی توجہ حاصل ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے تاکہ اپنی مسلح افواج کی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ  بھارتی میڈیا اب فالس فلیگ آپریشنز کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کر رہا ہے، جن میں زمینی حقائق سے دور کہانیاں تراشی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ "بھارتی چینل ’آج تک‘ نے لاہور کو، ’زی نیوز‘ نے کراچی کو اور ’ریپبلک ٹی وی‘ نے نیویارک تک کو فتح کرنے کے دعوے کر ڈالے، جو نہ صرف مضحکہ خیز ہیں بلکہ ان کی صحافتی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔"
ادھر بھارت میں آزاد صحافت کو دبانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، "دی وائر" نامی معتبر ویب سائٹ تک رسائی روک دی گئی ہے تاکہ عوام کو اصل حقائق نہ پہنچ سکیں۔

ایک معروف بھارتی بزنس مین نے انکشاف کیا کہ "وہ بھارتی میڈیا کے ان جھوٹے دعووں سے متعلق اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹس ڈیلیٹ کر رہا ہے کیونکہ انہیں کسی تصدیق کے بغیر شیئر کیا گیا تھا۔"

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ "گودی میڈیا" کے اینکرز اور رپورٹرز جھوٹا بیانیہ بیچنے میں مصروف ہیں، جس کا مقصد صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنا اور حکومتِ وقت کو خوش رکھنا ہے۔

پاکستانی تجزیہ کاروں کے مطابق "یہ تمام حربے بھارت کی اندرونی ناکامیوں، عسکری ناکامیوں اور سیاسی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے سوا کچھ نہیں۔"