سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں،عطاءتارڑ

سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں،عطاءتارڑ
کیپشن: سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں،عطاءتارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ سے گفتگو کی ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔بھارت نے پاکستان میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی۔ہم نے بھارت میں کسی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں۔ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے امرتسر کو خود نشانہ بنایا۔پہلگام پاکستانی سرحد سے دو سو کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ہم نے پہلگام واقعہ کیلئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی۔بھارت نے واقعہ کے صرف دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے پہلگام واقعہ کو مشکوک بنایا۔ہم پر حملے کئے گئے جس کا ہم نے جواب دیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر ممکن ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ہم سفارتی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے کرتے رہے۔