قومی سلامتی کی ہدایات – سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال 

قومی سلامتی کی ہدایات – سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال 
کیپشن: قومی سلامتی کی ہدایات – سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال 

ویب ڈیسک: ‎حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا کااستعمال کرتے ہوئے، مندرجہ ذیل ہدایات کا ضرورخیال رکھیں۔

‎- سیکیورٹی صورتحال اور جاری فوجی کارروائیوں کی موجودہ نوعیت کے پیشِ نظر، فوجی نقل و حرکت، آپریشنل پیش رفت یا کسی بھی واقعے سے متعلق تصاویر، ویڈیوز یا معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں ۔

‎- سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ پوسٹس سے بچیں - سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات ہمیشہ درست نہیں ہوتیں۔ پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے اس بات کی تصدیق کریں کہ اسے ثابت شدہ شواہد یا معتبر ذرائع نے رپورٹ کیا ہے۔

‎- غلط افواہوں، فیک نیوز، ڈیس انفارمیشن اور دیگر غلط معلومات کے پھیلاؤ سے بچیں ، کیونکہ یہ عوام کےحوصلہ کوٹھیس پہنچاتی ہیں۔اپنے خاندان، دوستوں اور کمیونٹی میں صحیح معلومات کے استعمال اور شیئرنگ کے حوالے سے شعور بیدار کریں۔

‎- حساس معلومات کا اشتراک دشمن عناصر کو سہولت فراہم کر سکتا ہے ۔اس سے آپریشنل سیکورٹی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے اور قومی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو مدِنظر رکھتے ہوئے معلومات شیئر کرنے سے پہلے مکمل یقین دہانی کر لیں کہ یہ معلومات درست اور قابلِ اعتماد ہیں۔

‎-جذباتی اور سنسنی خیز مواد سے خبردار رہیں - پروپیگنڈا عموماً جذبات کو ابھارتے ہوئے یا سنسنی خیز عنوانات استعمال کرتا ہے۔ ایسے مواد پر فوری ردعمل دینے سے پہلے تنقیدی نظر ڈالیں۔

‎-اپنی سرگرمیوں اور اشتراک کے ذریعے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

‎کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے دوران صحیح معلومات پر اعتماد کریں اور غیر ضروری خوف یا اضطراب سے بچیں۔

‎آئیں مل کر اس مشکل وقت میں اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اور سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں تاکہ دشمن عناصر کو معلومات فراہم کرنے سے بچا جا سکے۔