پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب

پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
کیپشن: پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب

ویب ڈیسک: پاکستان پر الزامات لگانے کی بھارتی روایت ایک بار پھر فالس فلیگ ڈرامے کی صورت میں دنیا کے سامنے ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ اس بار نہ صرف پاکستان نے بھرپور جواب دیا بلکہ امریکا کا غیر جانبدار مؤقف بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے واضح کیا کہ "ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں اور ہم ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں۔ پاکستان آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے،ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے۔
اس ردعمل کو ماہرین نے بھارت کے جھوٹ پر ایک سفارتی تمانچہ قرار دیا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ "اگر بھارت کے پاس واقعی ثبوت ہیں تو وہ آزادانہ تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے؟" امریکا کی خاموشی نے بھارتی بیانیے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

دفاعی ماہرین نے اس بات کو سراہا کہ " پاکستان کے آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کو امریکا نے جائز تسلیم کیا ہے۔"
ذرائع کے مطابق، بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت الزامات لگانے کی پرانی روش اس بار بھی بے نقاب ہو گئی، جبکہ پاکستان کی جانب سے معاملے کو بین الاقوامی اصولوں کے تحت حل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔