پاکستانی ایئر ڈیفنس کا بڑا کارنامہ: اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ

پاکستانی ایئر ڈیفنس کا بڑا کارنامہ: اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ
کیپشن: پاکستانی ایئر ڈیفنس کا بڑا کارنامہ: اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ

ویب ڈیسک: پاکستان کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے عزائم کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ کے علاقوں میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ 1 ڈرون وہاڑی، 1 پاکپتن اور 4 اوکاڑہ میں نشانہ بنائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک دشمن کے مجموعی طور پر 35 ڈرونز تباہ کیے جا چکے ہیں۔ ان تمام ڈرونز کی مسلسل ریڈار پر نگرانی کی جا رہی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بتایا کہ جب بھی کوئی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوتا ہے، وہ فوری طور پر ریڈار پر آ جاتا ہے اور ہماری فورسز اسے مانیٹر کرتی ہیں۔ ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم اتنی صلاحیت رکھتا ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کا ایک خاص آپریشنل طریقہ کار موجود ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم نہ صرف جدید ترین ہے بلکہ مسلسل دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ"ہروپ ڈرونز کی کامیاب ٹریکنگ اور تباہی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط، مؤثر اور ہمہ وقت چوکنا ہے۔"