پنجاب بھرمیں 50ہزارسےزائدرضاکاروں نے شہری دفاع کی تربیت مکمل کرلی

پنجاب بھرمیں 50ہزارسےزائدرضاکاروں نے شہری دفاع کی تربیت مکمل کرلی
کیپشن: پنجاب بھرمیں 50ہزارسےزائدرضاکاروں نے شہری دفاع کی تربیت مکمل کرلی

ویب ڈیسک: وزیراعلی مریم نواز شریف کا اہم اقدام،،،صوبہ بھر میں 48گھنٹے میں 50ہزار سے زائدرضا کاروں نے شہری دفاع کی ٹریننگ مکمل کرلی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرریسکیو اور سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں بھی جاری  ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا تربیتی پروگرام جاری ہے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈکٹر رضوان نصیرکی زیر نگرانی صوبہ بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ دی گئی۔کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کا دورانیہ چارگھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔

”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ پروگرام کے تحت رضا کاروں کی ایمرجنسی سروسزاورسول ڈیفنس بم ڈسپوزل ٹریننگ  کروائی گئی۔ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی ذمہ داریوں اورسوشل میڈیا سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے ۔ٹریننگ کے دوران ہنگامی صورتحال میں بچاؤ اورمیڈیکل کٹ کے استعمال کے بارے میں آگا ہی  فراہم کی گئی۔رضا کاروں کو ہنگامی حالات میں خون کے بہاؤکو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے ۔
رضاکارو ں کو فریکچر مینجمنٹ اور سی پی آر کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ میں ٹرائی ایج ڈریل بھی جاری ہے۔
”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ میں فائر فائٹنگ ٹیکنیک اورہنگامی انفرادی ڈرل بھی شامل ہے۔
”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ میں ایمرجنسی وارننگ اورسائرن کے طریقہ کارسے آگاہ کیا جاتا ہے ۔
”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ کے لئے شہری موبائل ایپلی کیشن اورویب پورٹل کے ذریعے بھی اپلائی کرسکتے ہیں ۔
 ٹریننگ کے لئے شہری نزدیکی ریسکیو1122سٹیشن سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔
کمیونٹی گروپس کے لئے آن لائن Safecom@rescue.gov.pkپر گھر بیٹھے اپلائی کیا جا سکتا ہے ۔
کمیونٹی گروپس کوکمیونٹی ایریا میں ”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ دی جائے گی ۔
مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سول ڈیفنس ٹریننگ کا مقصد عوام کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔صوبہ بھر میں طلبہ اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو لائیو سیونگ اورہنگامی انخلاء کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔قوم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔