ایل او سی پر پاکستان کابھارتی فوج کومنہ توڑجواب،متعدد پوسٹیں مکمل تباہ

ایل او سی پر پاکستان کابھارتی فوج کومنہ توڑجواب،متعدد پوسٹیں مکمل تباہ
کیپشن: ایل او سی پر پاکستان کابھارتی فوج کومنہ توڑجواب،متعدد پوسٹیں مکمل تباہ

ویب ڈیسک: آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار).. پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئےبھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ کردی ہیں۔

پاک فوج کیجانب سےلائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کومنہ توڑجواب جاری  ہےجبکہ پاک فوج کی جانب سےدشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ ، لیپہ سیکٹر میں  لعل جان پوسٹ، اسلام آباد پوسٹ  اور سوکاجبرا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ توپخانے نے  متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے,پاک فوج کی12.7گن دشمن پر آگ برسا رہی ہیں،12.7گن کی بمباری نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دی،افواج ِ پاکستان  نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی۔

پاکستانی عوام توپوں کی فائرنگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے  قلعہ ڈھیر ، گرین پلیٹو ، اور جنگل ون پوسٹ بالمقابل پیر کانٹھی سیکٹر اور نیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر کو تباہ کردیا۔ بھارت کی جانب سےپاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج کا منہ توڑجواب جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔