بھارتی فضائی غرور، بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے سامنے چکنا چور!

بھارتی فضائی غرور، بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے سامنے چکنا چور!
کیپشن: بھارتی میڈیا میں گھبراہٹ!،تمام ایئربیسز تباہ ہو رہے ہیں" کی بازگشت

ویب ڈیسک: پاکستان کے جاری آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید بے چینی اور گھبراہٹ کا عالم ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین چینلز پر مسلسل رپورٹس آ رہی ہیں کہ "تمام ایئربیسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نقصانات ناقابلِ تصور ہیں!"

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔