ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے، انٹیلیجنس ڈیٹا سامنے لایا جائے، جنرل (ر) سعید

ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے، انٹیلیجنس ڈیٹا سامنے لایا جائے، جنرل (ر) سعید
کیپشن: ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے، انٹیلیجنس ڈیٹا سامنے لایا جائے، جنرل (ر) سعید

ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا ہے۔ جس میں انہوں نے دوٹوک کہا ہے کہ ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے۔ انٹیلیجنس ڈیٹا سامنے لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسکائی نیوز پر یلدا حکیم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے   پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات اور جاری پروپیگنڈا وار پر بات کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری طاقتیں ہیں، غیر ریاستی عناصر دونوں کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران کا کوئی مؤثر مینجمنٹ سسٹم موجود نہیں ۔ہم ایک خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں، بات چیت نہ ہونے سے معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔جو پلوامہ میں ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں، غیر ریاستی عناصر کا کوئی مذہب یا قوم نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے، انٹیلیجنس ڈیٹا سامنے لایا جائے۔بین الاقوامی قانون کسی بھی ملک کو خاندان کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے، تاریخ گواہ ہے کہ تنازعات مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہوتے ۔پاکستان نے بارہا امن کے لیے ہاتھ بڑھایا، لیکن بھارت کا مؤقف مسلسل خاموشی رہا ۔